کراچی(پی پی آئی) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی نے آئی بی اے اورینٹیشن گالا 2024 نئے بیچ کو خوش آمدید کہنے کے لیے منعقد کیا۔ تین روزہ اورینٹیشن میں نئے طلباکے والدین سمیت تقریباً 2500 افراد نے شرکت کی جن میں نئے طلبا، فیکلٹی اور عملہ بھی شامل تھا۔نئے طلبا کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے کہا، “آپ کی زندگی کے بہترین چار سال شروع ہو چکے ہیں، ایسے سال جنہیں آپ ہمیشہ یاد رکھیں گے، اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ڈین اسٹوڈنٹ افیئرز، محترمہ ماہین غوری نے کہا، “میں آپ سب کو پرکشش اور متنوع آئی بی اے کمیونٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہوں -اسکول آف بزنس اسٹڈیز نے پہلے دن، اور اسکول آف میتھمیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس اور اسکول آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز نے دوسرے دن اورینٹیشن سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹ۔ عبداللہ زیڈ شیخ، پروفیسر اور ڈین ایس ایم سی ایس، ڈاکٹر شکیل احمد خوجا نے گفتگو کی