کراچی(پی پی آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے اپنی پروازوں کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کردی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ رعایت کے بعد کراچی سے جدہ اور مدینہ کے یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت ٹیکس سمیت 56 ہزار روپے اور واپسی کا ٹکٹ 88 ہزار روپے ہوگا۔رعایتی ٹکٹ 31 اگست تک دستیاب ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے مزید کہا کہ مسافر 30 ستمبر تک ان ٹکٹوں پر مدینہ اور جدہ کا سفر کر سکیں گے۔ رعایتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔