پشاور(پی پی آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور ٹولہ ملک کو ایک اکائی کے بجائے تقسیم کی طرف لے جا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ملک میں سستی بجلی خیبر پختونخوا پیدا کر رہا ہے، خیبرپختونخوا کی سستی بجلی وفاق ہمیں مہنگے داموں بیچ رہا ہے، جو صوبہ سستی بجلی پیدا کر رہا ہے اسے بجلی اور بلوں میں ریلیف سے محروم رکھا گیا، وفاق خیبرپختونخوا کے بجلی کے اربوں کے بقایاجات ادا کرے، مینڈیٹ چور خیبر پختونخوا کے بقایا جات پر سانپ بن کر بیٹھا ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چور کے فیصلوں سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی مزید بڑہے گا۔