پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک ’میزائل شاہین ٹو‘ کا کامیاب تجربہ

|اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کے مطابق پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک ’میزائل شاہین ٹو‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ تربیتی لانچ کا مقصد ٹروپس کی تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کا جائزہ لینا تھا، اس کا مقصد بہتر درستگی اور بہتر بقا کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا بھی تھا، سائنسدانوں نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ تربیتی لانچ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیموں کے انجینئرز کے سینئر افسران نے کیا، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن نے سائنسدانوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدر مملکت ا?صف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسٹیج اور فلم اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ،کوریوگرافر زخمی

Tue Aug 20 , 2024
لاہور(پی پی آئی)لاہور میں دوموٹرسائیکل سواروں نے ا سٹیج اورفلم کی اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ کردی، نتیجے میں گاڑی میں موجود کوریوگرافر توصیف شاہ بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے،جنہیں سرگنگا رام ہسپتال منتقل کردیاگیااوروہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ اداکارہ محفوظ رہیں۔فیروزہ علی تھیٹرمیں ڈرامہ کرنے کے بعد واپس گھرجارہی تھیں کہ سبزہ […]