اسٹیج اور فلم اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ،کوریوگرافر زخمی

لاہور(پی پی آئی)لاہور میں دوموٹرسائیکل سواروں نے ا سٹیج اورفلم کی اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ کردی، نتیجے میں گاڑی میں موجود کوریوگرافر توصیف شاہ بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے،جنہیں سرگنگا رام ہسپتال منتقل کردیاگیااوروہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ اداکارہ محفوظ رہیں۔فیروزہ علی تھیٹرمیں ڈرامہ کرنے کے بعد واپس گھرجارہی تھیں کہ سبزہ زارکے علاقے ایس بلاک  میں ان کی گاڑی پردو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی  دونوں ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج  اورویڈیوز حاصل کر رہے ہیں۔ دوسری طرف اداکارہ فیروزہ علی نے بیان دیاہے کہ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو نہیں جانتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

Tue Aug 20 , 2024
کراچی(پی پی آئی)تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کارباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تبادلہ مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر20 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 25 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام […]