کراچی(پی پی آئی)7 ستمبر کو یوم ختم نبوت بطور جشن طلائی پر جوش انداز میں منایا جائے گا۔عقیدہ ختم نبوت فورم کے سربراہ محمد انور پٹنی نے کہاہے کہ لاکھوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کسی قسم کی کوئی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے د یں گے۔ انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منایا جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابقمحمد انور پٹنی نے کہاکہ اس موقع پر عاشقان رسول ﷺختم نبوت کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کرنے کا عہد کریں گے۔