سکھرموٹروے پر کار اور ٹرک میں تصادم،  خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، ایک خاتون زخمی

سکھر(پی پی آئی)سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔پی پی آئی کے مطابق سکھر پولیس کے مطابق حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر دادلو کے قریب پیش آیا جہاں ملتان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے جا ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کار سوار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم زخمی اور لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ ہسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عمران خان کا پیغام ہے 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا: علیمہ خان

Fri Aug 23 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی ا?ئی کا لیڈر شپ کو پیغام ہے 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جلسہ […]