عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے پیش نظرپاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں ایک بار پھر تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے،یکم ستمبر سے پٹرول،ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہوتا ہے تو یہ پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل تیسری بار کمی ہوگی۔ اوگر احکام کے مطابق یکم ستمبر سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں فی لیٹر 5 تا 6 روپے تنزلی کا تخمینہ لگایا  جارہا ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم قیمتیں ہیں۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ 15 روز کے دوران 2 تا 2.30 ڈالر فی بیرل گری ہیں، حتمی شرح تبادلہ کا حساب کتاب لگانے اور موجودہ ٹیکس شرحوں پر پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے سے 5 روپے 50 پیسے تنزلی کا امکان ہے۔ حکام نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ مین پیٹرول کی اوسط قیمت 82.50 ڈالر فی بیرل سے گر کر 80.40 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، اسی طرح ڈیزل 90.30 ڈالر فی بیرل کے مقابلے میں 88 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اے ڈی بی نے ترسیلات زرکو پاکستانی معیشت کا اہم ستون قرار دے دیا

Sat Aug 24 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترسیلات زر کو پاکستانی معیشت کا اہم ممکنہ ستون قرار دے دیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی  پاکستان میں ترسیلات زر سے متعلق بلاگ رپورٹ میں سمندرپار پاکستانیوں کو مزید ترغیبات دینے کی سفارش کر دی۔ اے ڈی بی نے معاشی بحرانوں، اتار چڑھاؤ کے دوران ترسیلات زر پر انحصار ممکن قرار دے دیا۔رپورٹ کے […]