اے ڈی بی نے ترسیلات زرکو پاکستانی معیشت کا اہم ستون قرار دے دیا

اسلام آباد(پی پی آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترسیلات زر کو پاکستانی معیشت کا اہم ممکنہ ستون قرار دے دیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی  پاکستان میں ترسیلات زر سے متعلق بلاگ رپورٹ میں سمندرپار پاکستانیوں کو مزید ترغیبات دینے کی سفارش کر دی۔ اے ڈی بی نے معاشی بحرانوں، اتار چڑھاؤ کے دوران ترسیلات زر پر انحصار ممکن قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی ترسیلات زر قومی پیداوار کا  10 فیصد کے مساوی ہیں، کورونا وبامیں ترسیلات زر 19.8 فیصد اضافے سے 31.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، ترسیلات زرغربت میں کمی اور زرمبادلہ بڑھانے کا کلیدی ذریعہ ہے، پالیسی اقدامات ترسیلات زر کو سرمایہ کاری میں تبدیل کر سکتے ہیں۔اے ڈی بی کے مطابق معیشت کی پیداواری صلاحیت، معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوگا، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے، ترسیلات زر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترسیلات زر کو انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم جیسے منصوبوں میں استعمال کرنے کی سفارش کی ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترسیلات زر  بحرانوں میں ایک حفاظتی ڈھال  اور پائیدار ترقی کا ممکنہ محرک ہے نیز ترسیلات زر کا سماجی تحفظ اور گھریلو اخرجات برقرار رکھنے میں اہم کردار ہے،  1990 کی دہائی اور 2007-08 کے عالمی بحران میں پاکستان کو فائدہ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت اور تعمیراتی شعبہ میں طلب میں کمی کے اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی

Sat Aug 24 , 2024
کراچی(پی پی آئی)بین الاقوامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمت اور مقامی سطح پر طلب کی کمی کے باعث اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان میں اسٹیل مصنوعات کی قیمت میں فی ٹن 45 ہزار روپے ہوگئی ہے جس ایک بڑی وجہ عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت میں کمی ہے۔پی پی آئی کے مطابق […]