اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران خوردنی تیل کی پیداوار میں 13.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2022-23میں ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوار پانچ لاکھ چھیاسٹھ ہزار دو انتالیس میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ مالی سال 2023-24 فیصد اضافے کے ساتھ چھ لاکھ چالیس ہزار نو سو اڑتالیس میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔