کوٹہ سسٹم کراچی، حیدرآباد اور سکھر کو دیوار سے لگانے کے لیے ہے،فاروق ستار

کراچی(پی پی آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کا ملک کے ریوینیو میں 60 فیصد سے زائد حصہ ہے۔ایم کیوایم کی جانب سے عباسی شہید ہسپتال میں شجرکاری مہم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق تقریب سے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کے دوران کہا کہ کراچی کا ملک کے ریوینیو میں 60 فیصد سے زائد حصہ ہے، کوٹہ سسٹم کراچی، حیدرآباد اور سکھر کو دیوار سے لگانے کے لیے ہے۔کراچی میں جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ نے موقع دیا تو ہم نے عباسی شہید ہسپتال کو بہترین ہسپتال بنانا ہے، سب سے پہلی ایم آر آئی مشین عباسی شہید ہسپتال میں ہم اپنے دور میں لائے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 ڈاکوؤں کے حملے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کا مقدمہ ماچھکہ میں درج

Sat Aug 24 , 2024
رحیم یار خان (پی پی آئی)  ڈاکوؤں کے حملے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ ماچھکہ تھانے میں درج کر لیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمہ انسپکٹر امجد رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق مقدمے میں کوش، سیلرا، شر اور اندھڑ گینگ کے 131 جرائم […]