ڈاکوؤں کے حملے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کا مقدمہ ماچھکہ میں درج

رحیم یار خان (پی پی آئی)  ڈاکوؤں کے حملے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ ماچھکہ تھانے میں درج کر لیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمہ انسپکٹر امجد رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق مقدمے میں کوش، سیلرا، شر اور اندھڑ گینگ کے 131 جرائم پیشہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وقاص جعفری کا دورہ الخدمت سندھ ریجن آفس

Sat Aug 24 , 2024
حیدرآباد(پی پی آئی)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان  کے جنرل سیکرٹری سیدوقاص جعفری نے  الخدمت سندھ ریجن آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے سندھ میں جاری آرفن کیئرپروگرام، صاف پانی اورشعبہ تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔پی پی آئی کے مطابق  اس موقع پرصدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری،جنرل سیکرٹری محمدشاہد اورتمام شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔۔