حیدرآباد(پی پی آئی)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری سیدوقاص جعفری نے الخدمت سندھ ریجن آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے سندھ میں جاری آرفن کیئرپروگرام، صاف پانی اورشعبہ تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پرصدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری،جنرل سیکرٹری محمدشاہد اورتمام شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔۔