نیویارک(پی پی آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنازعات کے حل میں سلامتی کونسل موثرکردار ادا کرے کیونکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے میں ناکامی بین الاقوامی تنازعات میں اضافے کا باعث بنی ہے نیز اس سلسلے میں عالمی برادری کی حکمت عملی بھی بڑی حد تک ناکافی، غیر موثر اور غیر تسلی بخش رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مثال دی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں غیر ملکی قبضے کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ منیر اکرم نے زور دیکر کہا کہ یہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر اور غزہ تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔