اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔ علیمہ اور بشریٰ گروپ کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی ا?ئی کے لوگ پارٹی کے اندر نفرت کو فروغ دے رہے ہیں۔ پی ٹی ا?ئی انتشار اور تقسیم کا شکار ہے۔ علیمہ خان نے کہا بشریٰ بی بی جھوٹی خبریں پھیلارہی ہیں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے کہا بشریٰ بی بی پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔ بشریٰ بی بی ہمدردی کیلئے جھوٹا بیانیہ بنارہی ہیں۔ تحریک انتشار میں بہت سے ڈس انفارمیشن سیل کام کررہے ہیں۔