اسلام آباد(پی پی آئی)حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو مشترکہ اجلاس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا، موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس ہو گا۔