رحیم یار خان (پی پی آئی) ڈاکوؤں کے حملے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ ماچھکہ تھانے میں درج کر لیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمہ انسپکٹر امجد رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق مقدمے میں کوش، سیلرا، شر اور اندھڑ گینگ کے 131 جرائم پیشہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔