اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خزانہ ڈویژن کا بتانا ہے کہ مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز کے خواہش مند امیدواروں سے 9 ستمبر 2024 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور امیدواروں کو عہدے کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔ پی پی آئی کے مطابق خزانہ ڈویژن کے مطابق کامیاب امیدوارکو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے برابر تنخواہ ملیگی، اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل کی تنخواہ 15 سے 20 لاکھ روپیمقرر ہے جبکہ مشیر کی تقرری دو سال کے لیے اکنامک اینڈ فنانشل ریفامزیونٹ میں کی جائے گی۔ خزانہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ اسامی کے لییکم ازکم تعلیمی قابلیت فنانس، اکنامکس یا متعلقہ فیلڈ میں ماسٹر ڈگری مقرر کی گئی ہے، شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو طے شدہ قواعد کے مطابق انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا، دوسالہ کنٹریکٹ جاب والے مشیر کو کارکردگی کی بنیاد پر توسیع مل سکے گی۔