اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمعہ کو طلب کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عافیہ صدیقی کے وکیل نے اپنا بیان حلفی عدالت میں جمع کروادیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی کی امریکہ حکام کے حوالگی پر دو سوالات کے جواب طلب کر لیے، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی سوالات پر مفصل رپورٹ دیں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ جمعے تک کا وقت ہے مفصل رپورٹ دیں۔ پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کو امریکی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمعے کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔