قلات(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اورلیویزاہلکاروں سمیت دس افرادجاں بحق ہوگئے۔ ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق قومی شاہراہ اورشہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کیساتھ مقابلہ کر رہے تھے، فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق ایس ایس پی قلات کاکہنا ہے کہ فائرنگ کیبعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔