اسلام آباد(پی پی آئی)بجلی کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے۔تقیسم کار کمپنیوں نے صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاری مکمل کرلی، تقیسم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ مانگ لیا، درخواست پر نیپرا اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آئندہ سہ ماہی اور فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی آئے گی۔بجلی کمپنیز نے درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں دائر کر رکھی ہے، کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ بجلی کمپنیوں نے آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے مانگ رکھے ہیں، یوزآف سسٹم چارجزاینڈ مارکیٹنگ فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ مانگے گئے ہیں جبکہ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ شامل ہیں۔