شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-79 میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور

اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔79 میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی اور متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کے بعد جیتنے والے امیدوار کا نیا فارم 49 جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 79 میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ پی پی آئی کے مطابق  الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ ریٹرنگ آفیسر دو روز میں دوبارہ گنتی کر کے فارم 49جاری کرے۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے کیونکہ سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے چکی ہے۔حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دوبارہ گنتی میں ریٹرننگ افسر مسترد شدہ ووٹوں کا بھی جائزہ لے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ریٹرننگ آفیسر گنتی کرا کر دو روز میں رپورٹ جمع کرائے۔یاد رہے کہ گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔79 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار احسان ورک کامیاب ہوئے تھے اور اس کے خلاف اسی حلقے سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ذوالفقار علی بھینڈر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔