وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا، اس موقع پر دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کرائی گئی، اجلاس میں وفاقی کابینہ کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب اور ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کی مد میں ایف سی بلوچستان کے لیے ایک ارب 95 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، کابینہ نے اجلاس میں ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی منظوری دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشرکی کمی سے صارفین شدید مشکلات کا شکار

Tue Aug 27 , 2024
کراچی(پی پی آئی) گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کے باوجود کراچی میں گیس غائب ہونا معمول بن چکا ہے۔ پہلے تو رات بھر گیس نہیں ہوتی تھی لیکن اب کھانا پکانے کے اوقات میں بھی گیس پریشر کم ہو چکا ہے جس سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق صارفین کا موقف ہے کہ شہر […]