کراچی(پی پی آئی) گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کے باوجود کراچی میں گیس غائب ہونا معمول بن چکا ہے۔ پہلے تو رات بھر گیس نہیں ہوتی تھی لیکن اب کھانا پکانے کے اوقات میں بھی گیس پریشر کم ہو چکا ہے جس سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق صارفین کا موقف ہے کہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں گیس بندش اور پریشر میں کمی کی شکایات کے باوجود ازالہ نہیں کیا جارہا۔