صدر آصف زرداری نے چینی بری فوج کے سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

اسلام آباد (پی پی آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی بری فوج کے سربراہ جنرل لی چیاؤمنگ کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر بری افواج کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف و دیگر وزرانے بھی تقریب میں شرکت کی۔بتایا جارہا ہے کہ دورہ پاکستان پر موجود پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی کیاومنگ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا، دونوں ممالک کے درمیان پائیدار بھائی چارے کے ثبوت کے طور پر جاری دوطرفہ فوجی تعاون کو اجاگر کیا، دورے پر آئے ہوئے معزز مہمان نے پاک فوج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو تسلیم کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ جنرل ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر جنرل لی کیاومنگ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشرکی کمی سے صارفین شدید مشکلات کا شکار

Tue Aug 27 , 2024
کراچی(پی پی آئی) گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کے باوجود کراچی میں گیس غائب ہونا معمول بن چکا ہے۔ پہلے تو رات بھر گیس نہیں ہوتی تھی لیکن اب کھانا پکانے کے اوقات میں بھی گیس پریشر کم ہو چکا ہے جس سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق صارفین کا موقف ہے کہ شہر […]