لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سی سی پی او لاہور کی رپورٹ مسترد کردی،عدالت نے اے آئی جی لیگل محمد حسین چوہان کی سرزنش کردی۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ پولیس افسر کی کیسے جرات ہوئی کہ وہ کہے ہم موجود تھے لیکن سرکاری وکیل نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواستوں پر سماعت کی،سی سی پی او لاہور عدالت کے رو برو پیش ہوئے،عدالت نے سی سی پی او لاہور کی رپورٹ مسترد کردی،عدالت نے اے آئی جی لیگل محمد حسین چوہان کی سرزنش کردی۔عدالت نے کہاکہ آپ محض مفروضوں پر کام کرتے ہیں،عدالت میں سی سی پی او نے حقائق کے برعکس رپورٹ پیش کی،آپ نے عدالتی کارروائی کی کس طرح غلط تشریح کی،عدالت نے اے آئی جی لیگل پراظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ کیا آپ عدالتی انکوائری کریں گے؟پولیس افسر کی کیسے جرات ہوئی کہ وہ کہے ہم موجود تھے لیکن سرکاری وکیل نہیں۔