عمران خان نے وکلا، سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے متفرق درخواست دائرکر دی

 اسلام آباد(پی پی آئی)تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے وکلا و سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے لیے متفرق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی، جس میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہیکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملاقاتوں سے متعلق 26 فروری کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے، سیاسی رہنماؤں اور وکلا کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کے مطابق 6 وکلا اور 6 سیاسی رہنما ہفتے میں 2 دن ملاقات کرسکتے ہیں، جیل حکام فیصلے پر مکمل عملدرآمد نہیں کر رہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار اس وقت کسی بھی مقدمے میں سزا نہیں کاٹ رہے، عمران خان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی پر عدالتی نوٹس لیا جائے، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر کارروائی کی جائے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کی رپورٹ طلب کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ساوتھ ایشن ہینڈ بال چیمپئن شپ رواں سال فیصل آباد میں کھیلی جائے گی

Wed Aug 28 , 2024
فیصل آباد (پی پی آئی)ساوتھ ایشن ہینڈ بال چیمپئن شپ رواں سال اکتوبر نومبر میں فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق   ہینڈ بال فیڈریشن نے حکومت کو اخراجات اور مہمان کھلاڑیوں کی سیکورٹی کے بارے میں پلان پیش کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایونٹ میں بھارت نے تاحال اپنی شرکت کے بارے میں کوئی مثبت […]