کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس غیر معینہ مدت کیلئے بند

کراچی(پی پی آئی)کراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کوغیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بولان میل ٹرین کوپل تباہ ہونے کے باعث گزشتہ روز لاڑکانہ میں روکا گیا تھا، بولان میل کولاڑکانہ سے کراچی لا نے کے بعد بولان میل غیرمعینہ مدت تک بندرہیگی۔2روز قبل تباہ دوزان  پل  کا مرمتی کام شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق حکام کا کہناہے کہ سیکیورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد دوزان ریلوے پل ٹریک کی تعمیرکاکام شروع ہوگا،بولان ایکسپریس میں ٹکٹ بک کرانیوالے مسافروں کوٹکٹ ریفنڈ  کئے جائیں گے، بولان ایکسپریس ہردو روز کے بعد چلائی جاتی ہے  اور اس کی11بوگیوں میں میں 1ہزار سے زائد مسافر کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 کرپشن ریفرنس میں پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

Wed Aug 28 , 2024
لاہور(پی پی آئی)لاہورکی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی دوران سماعت پرویز الہٰی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا […]