کرپشن ریفرنس میں پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(پی پی آئی)لاہورکی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی دوران سماعت پرویز الہٰی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرز نے پرویز الہٰی کو چار ہفتوں کی بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب انکوائری کی دستاویزات دینے کی اپیل پر ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپیاں کل ملی ہیں ابھی اس پر مشاورت کرنی ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا ہے یا نہیں۔ عدالت نے سماعت دس ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر جے یو آئی سربراہ آج الیکشن کمیشن  میں طلب

Wed Aug 28 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر جے یو آئی کے سربراہ کو جمعرات کو 10 بجے طلب کیا ہے، ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نے انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اورنہ سرٹیفکیٹ جمع کرایا۔جے یو آئی  رہنما […]