کراچی(پی پی آئی)بجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں کیخلاف راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی،لاہور، پشاور اورکوئٹہ سمیت ملک بھر میں تاجر تنظیموں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔تاجر تنظیموں کی ہڑتال کے باعث کراچی سے خیبر تک کاروباری مراکز بند رہے اور ہڑتال کے پیش نظر مختلف شہروں میں اسکول بھی بند رکھے گئے۔جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا، اسلام آباد انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا۔تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ تاجروں، صنعتکاروں اور شہریوں پر عائد ٹیکسز ختم کرکے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔