مزیدظلم برداشت نہیں،  آئی پی پیز معاہدے ختم کئے جائیں:شکیل قاسمی

کراچی (پی پی آئی) جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمدشکیل قاسمی نے تاجربرادری کو ہڑتال کی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تاجر برادری نے ثابت کردیاکہ اتحاد کی طاقت سے ہر ناممکن کو ممکن بنایاجاسکتاہے، کامیاب ملک گیرہڑتال مہنگی بجلی کے خلاف جدو جہد کااہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ مہنگی ترین بجلی اور بے جاوناروااور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف پوری قوم یک زبان ہوچکی ہے،مزیدظلم برداشت نہیں کیاجائے گا، حکومت آئی پی پیز معاہدے فی الفور ختم کرے۔ یہ باتیں انہوں نے معروف تاجررہنماسیکریٹری جنرل آل کراچی جیولرزاینڈمینوفیکچررزایسوسی ایشن وچیئرمین لانڈھی کورنگی بزنس فورم وآل بابرمارکیٹ فرینڈزگروپ سیدراشدعلی شاہ،نوراحمدعباسی، نعیم الدین عباسی ودیگر سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

Thu Aug 29 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پاکستان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زمین زلزلے سے لرز اٹھی، خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت ہنگو، مردان، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ،دیر، مانسہرہ، بٹ […]