کوئٹہ(پی پی آئی)ممتاز بلوچ رہنماسردار عطااللہ مینگل کی تیسری برسی 3ستمبر کوکوئٹہ میں منائی جائے گی۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے اجلاس میں قومی راہشون سردار عطا اللہ خان مینگل کی تیسری برسی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں قومی راہشون کی تیسری برسی پر تعزیتی جلسہ عام کوئٹہ میٹروپولیٹن کے سبزہ زار پرپیر 2 ستمبرکو سہہ پہر3 بجے منعقد کیا جائے گا جبکہ 3 ستمبر کو بی ایس او کی جانب سے پولی ٹیکنیک کالج سریاب روڈ میں دن 11بجے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔