میرے حجرے کو نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگا دی، شیر افضل مروت کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے ان کے حجرے کو آگ لگا دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ ’گزشتہ آدھی رات کو میرے آبائی گاؤں بیگو خیل میں کچھ نامعلوم شرپسندوں نے میرے حجرے کو آگ لگا دی۔‘انھوں نے مزید لکھا کہ ’فائر بریگیڈ اور 1122 نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ میرے ذہن میں کوئی شک نہیں کہ یہ ان شرپسندوں کا ہاتھ تھا جنہوں نے اسلام آباد میں میرا گھر گرایا۔‘شیر افضل مروت نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’ایک وقت آئے گا جب ان شرپسندوں سے ان جرائم کا حساب لیا جائے گا۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بیت المکرم مسجد کے قریب درخت گرنے سے خاتون جاں بحق

Fri Aug 30 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں  تیزہواؤں کے سبب شہر میں متعدد جگہ درخت اور سائن بورڈز گرگئے۔گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب درخت گرنے کا واقعہ سامنے آیا، جس میں ایک خاتون درخت کے نیچے آکرچل بسی۔ پی پی آئی کے مطابق   کراچی میں گزشتہ تین روز سے ہوا کا دباؤ  زیادہ ہے۔ریسکیوعملے کے مطابق خاتون کی تاحال شناخت نہیں […]