کراچی(پی پی آئی)کراچی میں تیزہواؤں کے سبب شہر میں متعدد جگہ درخت اور سائن بورڈز گرگئے۔گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب درخت گرنے کا واقعہ سامنے آیا، جس میں ایک خاتون درخت کے نیچے آکرچل بسی۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی میں گزشتہ تین روز سے ہوا کا دباؤ زیادہ ہے۔ریسکیوعملے کے مطابق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے لاش کو سول ااسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔درخت گرنے کے واقعات گلستان جوہر بلاک 10، گلشن اقبال بلاک 17،سندھ سیکریٹریٹ، گرومندرسمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آئے ہیں۔ تاہم یہ پہلا واقعہ ہے جس میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔