اسلام آباد(پی پی آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا ہے آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کا کام جاری ہے، وزیرتوانائی اویس لغاری کی سینیٹ کمیٹی کو آگاہی بھی دی کہاکہ ٹاسک فورس آئی پی پیزمعاہدوں کی ہرچیزکودیکھ رہی ہے۔سینیٹر محسن عزیز کی صدارت میں سینیٹ کی پاور کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیراویس لغاری نے کہاکہ دیامیر بھاشا پر بھی نظر ثانی کررہے ہیں، حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو بہت انہماک سے دیکھ رہے ہیں، ان معاہدوں کو ایک ہاتھ سے ہینڈل نہیں کرسکتے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ان معاہدوں کو اگر ایک طرف سے چھیڑا گیا تو ریکوڈک والا معاملہ ہوگا۔اجلاس کے دوران کواک پاور کمپنی کے حکام کا کہنا تھا کہ کوایک پاور کمپنی پاکستان میں ہائیڈل میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے نیپرا کو ٹیرف کی درخواست دی ہے مگر ابھی تک ٹیرف منظور نہیں ہوا۔