ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

واضح کر دوں کہ عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا،احسن اقبال

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ اصل میں این آر او مانگ رہے ہیں، واضح کر دوں عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا،ہم نے آپ کی طرح چیخیں نہیں ماری تھیں،عمران خان کو جیل میں 5 سٹار ہوٹل کی سہولتیں دی گئی ہیں،قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب رسیدیں دکھانے کا کہتے ہیں تو یہ چیختے ہیں۔عدالتوں میں جا کے اپنی بے گناہی ثابت کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی کانگرس یا ہاوس آف لارڈز کے اراکین کے پاوں نہیں دبائے۔جب میں اڈیالہ جیل میں تھا تو کیا قومی اسمبلی کا رکن نہیں تھا۔ میں اور رانا ثنا اللہ جیل میں رہ چکے ہیں۔عمران خان نے مجھے جیل کے جس سیل میں رکھا آج وہ اسی سیل میں ہیں۔ہماری فیمیلز کو 6،6 گھنٹے انتظار کروایا جاتا تھا۔کبھی یہ اسٹریچر پر اور کبھی ویل چیئرپر چیخیں مارتے ہیں۔ ج۔ کیا آپ نے کبھی رانا ثنا اللہ اور خواجہ آصف کی چیخیں سنیں۔