کینبرا(پی پی آئی)سٹریلیا میں ایک پاکستانی نژاد شہری کو سینکڑوں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں 17 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔آسٹریلیا کے خبر رساں اداریکے مطابق یہ شخص اپنا تعارف ٹین ایجر یوٹیوب سٹار کے طور پر کرواتے ہوئے بچوں کو جنسی حرکات کرنے کے لیے بلیک میل کرتا رہا ہے۔ زین العابدین کو سزا سناتے ہوئے ڈبلیو اے کی ضلعی عدالت کی جج امانڈا بروز نے کہا کہ اس جرم کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ مجھے آسٹریلیا میں اسنوع کی کوئی مثال نہیں ملی۔روں ہفتے زین العابدین کو 665 جرائم کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان جرائم کا ارتکاب 11 ماہ کے دورانیے میں کیا گیا اور اس کا نشانہ 286 افراد بنے۔تازہ سزا سے قبل ہی وہ پانچ سال جیل کی سزا کاٹ رہا ہے جو اسے ایک 14 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں سنائی گئی ہے۔آسٹریلیا کے قانون کے مطابق زین العابدین رشید پیرول کے لیے 2033 میں اس وقت درخواست دینے کا اہل ہو گا جب اس کی عمر 38 برس ہو گی۔