بغداد ایئر پورٹ پردرجنوں پاکستانیوں کے پاسپورٹ ائر پورٹ انتظامیہ سے گم

bGdad(پی پی آئی)عراق میں بغداد ایئر پورٹ پر 50 سے زائد پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ ائر پورٹ امیگریشن انتظامیہ سے گم ہو گئے، اربعین کے موقع پر عراق جانیوالے پاکستانی زائرین کو وطن واپسی پر مشکلات کا سامنا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستانی زائرین کا کہنا ہے کہ صبح 4 بجے سے بغداد ائر پورٹ پر موجود ہیں، پرواز صبح 9 بجے ہمیں بغداد میں چھوڑ کر اسلام آباد روانہ ہوگئی۔بغداد میں پھنسے زائرین نے مزید بتایا کہ ہمارے پاسپورٹ انتظامیہ کو نہیں مل رہے، نہیں بتایا جا رہا کہ اب ہم وطن کب اور کیسے واپس جائیں گے۔پاکستانی زائرین نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

واضح کر دوں کہ عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا،احسن اقبال

Fri Aug 30 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ اصل میں این آر او مانگ رہے ہیں، واضح کر دوں عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا،ہم نے آپ کی طرح چیخیں نہیں ماری تھیں،عمران خان کو جیل میں 5 سٹار ہوٹل کی سہولتیں دی گئی ہیں،قومی اسمبلی میں اجلاس […]