پولیس اہلکاروں کی آن لائن حاضری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے ملتوی

کراچی(پی پی آئی)آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی حاضری لگانے کیلئے بنائی گئی پوائنٹ می ایپ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے ملتوی کردی گئی۔ آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی حاضری لگانے کیلئے بنائی گئی پوائنٹ می ایپ کیخلاف درخواست پر سماعت  ہوئی، درخواست پولیس کانسٹیبل شکیل احمد کی جانب سے دائرکی گئی تھی۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے سماعت میں  کہا کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موبائل فون استعمال کرتے ہیں ویڈیوز دیکھتے ہیں،موبائل فون رکھ سکتے ہیں تو آن لائن حاضری لگانے سے کیا فرق پڑتا ہے۔جسٹس عدنان اقبال چوہدری  نے کہا  کہ  ہمارے پاس لاکھوں لوگ نہیں آئے آپ  اکیلے ہیں،پولیس محکمے نے آپ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اس پر پہلے فیصلہ ہونے دیں،انہوں نے کہا کہ درخواست پر جائزہ بعد میں لیا جائے گا، ہوسکتا ہے پولیس محکمہ حاضری لگانے کے لیے موبائل فون ہی دے دے، بھلے وہ موبائل فون بعد میں چوری ہوجائے۔ جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ عدالت نے درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 22 سو روپے کی بڑی کمی ریکارڈ

Thu Aug 29 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن نے ریٹ جاری کردئیے گئے جس کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 22 سو روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، پی پی آئی کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے کی کمی کے بعد  261500 […]