کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن نے ریٹ جاری کردئیے گئے جس کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 22 سو روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، پی پی آئی کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے کی کمی کے بعد 261500 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 1886 روپے کم ہوکر 224194 روپے پرآگئے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام چار ڈالر کے اضافے سے 2516 ڈالر ہو گئے۔