عمران کو آکسفورڈ نہیں اڈیالہ کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے: عظمیٰ بخاری

 لاہور(پی پی آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو شخص پورے پاکستان سے زیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا ”ڈس گریس“ کا لقب دے رہا ہے، عمران خان کی کرپشن کی داستانیں 4 سال سے عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مسلسل دو مرتبہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن انڈیکس اوپر جانے کی نشاندہی کی, پی پی آئی کے مطابق  انہوں نے کہا کہ دونوں میاں بیوی نے 45 ماہ وزیراعظم اور خاتون اول کے عہدوں کو OLX پر چڑھائے رکھا، دامن میں توشہ خانہ کی گھڑیاں اور 90 ملین پاؤنڈ چھپائے آکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنے چلے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے، کرپٹ پریکٹسز اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ جیسے مقدمات میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنا ویسے ہی باعث ندامت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف درخواست پر سماعت 5ستمبر تک ملتوی

Thu Aug 29 , 2024
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف درخواست پر سماعت 5ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاکو حتمی دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسارکیاکہ عظمیٰ بخاری کے کیس میں کیا […]