منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس  15 ستمبر کو  لاہور میں ہو گی

لاہور(پی پی آئی)ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل  کی41ویں عالمی میلادکانفرنس15ستمبرکومینارپاکستان پرہو گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ مینارپاکستان کا دورہ کیا، رہنماؤں نے اسٹیج، پنڈال، داخلی راستوں، سیکیورٹی، پارکنگ و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ عالمی میلادکانفرنس سے ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق  جواد حامد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں مصر، بحرین، کویت اور ایران سے مذہبی اسکالر شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پوسٹ مون سون اسپیل کا الرٹ جاری, ستمبرمیں بھی بارشوں کی پیشگوئی

Sat Aug 31 , 2024
کراچی(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے پوسٹ مون سون اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔ڈی جی محکمہ موسمیات مہرصاحبزادخان کے مطابق دو سے پانچ ستمبر کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئے گا، آنے والا سیزن پوسٹ مون سون ہے، پوسٹ مون سون میں کم بارشیں ہوں گی۔پی پی آئی کے مطابق ڈی جی محکمہ موسمیات کا مزید […]