پوسٹ مون سون اسپیل کا الرٹ جاری, ستمبرمیں بھی بارشوں کی پیشگوئی

کراچی(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے پوسٹ مون سون اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔ڈی جی محکمہ موسمیات مہرصاحبزادخان کے مطابق دو سے پانچ ستمبر کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئے گا، آنے والا سیزن پوسٹ مون سون ہے، پوسٹ مون سون میں کم بارشیں ہوں گی۔پی پی آئی کے مطابق ڈی جی محکمہ موسمیات کا مزید بتانا تھا کہ بلوچستان، جنوبی پنجاب میں بھی اثرات ہونگے، ملک میں بارشوں کے ایک سے دو اسپیل مزید بھی ہو سکتے ہیں۔ا نکا کہا ہے کہ مون سون شدت سے چل رہا ہے۔ کراچی کے نزدیک سمندر میں گزشتہ روزسے سائیکلون بنا ہے، سندھ کے مختلف علاقوں میں اتوار کو بھی بارش ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہری پور میں علی الصبح  ایک ہی خاندان کے4 افراد ذبح،ملزمان فرار

Sat Aug 31 , 2024
ہری پور(پی پی آئی)ہری پور کے نواحی گاوں ہلی نائیاں میں علی الصبح  ایک ہی خاندان کے چار افرد کو ذبح کر دیا گیا۔ذبھ کئے گئے خاتون سمیت 4 افردشامل ہیں، دو افراد جاں  سے ہاتھ دھو بیٹھے بکہ دیگر دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ پی پی آئی کے مطابق تھانہ مکھنیال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر […]