ہری پور(پی پی آئی)ہری پور کے نواحی گاوں ہلی نائیاں میں علی الصبح ایک ہی خاندان کے چار افرد کو ذبح کر دیا گیا۔ذبھ کئے گئے خاتون سمیت 4 افردشامل ہیں، دو افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے بکہ دیگر دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ پی پی آئی کے مطابق تھانہ مکھنیال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خانپور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں سوئے ہوئے پورے خاندان کو علی الصبح نامعلوم افراد تیز دھار آلے سے ذبح کر کے چلے گئے۔چار ذبحہ شدہ افراد میں خاتون جمیلہ، صغیر احمد،سفیر احمد اور عدیل احمد شامل ہیں۔ زخمیوں میں مسماۃ جمیلہ اور عدیل احمد موت و حیات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔