پاکستان کے بعد جرمنی سے بھی افغان شہریوں کا انخلاشروع

برلن(پی پی آئی)جرمنی نے ملک میں بڑھتی دہشتگردی کے واقعات کے باعث افغان شہریوں کو ملک بدر کرنا شروع کر دیا۔خیال رہے کہ پاکستان نے یہ فیصلہ کہیں پہلے کیا تھا جس پر عمل درآمد ہنوز جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز کی ایک چارٹرڈ پرواز نے کابل کے لیے لیپزگ ایئرپورٹ سے اڑان بھری جس میں 28 افغان شہری سوار تھے۔ جنہیں جرمنی کی جانب سے ملک بدر کیا گیا۔ 2021 میں طالبان انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کے بعد جرمنی نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بھی بند کر دیا تھا۔ 4 جون کو مبینہ طور پر ایک افغانی پناہ گزین کی جانب سے چاقو کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے بعد جرمنی نے افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق غور شروع کیا۔ جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ن جرائم میں ملوث افراد کو افغانستان بھیجنے کیلئے کئی ماہ جائزہ لیا۔ان کے مطابق جو لوگ جرمنی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ انہیں فوری طور پر ملک بدر کیا جانا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہری پور میں علی الصبح  ایک ہی خاندان کے4 افراد ذبح،ملزمان فرار

Sat Aug 31 , 2024
ہری پور(پی پی آئی)ہری پور کے نواحی گاوں ہلی نائیاں میں علی الصبح  ایک ہی خاندان کے چار افرد کو ذبح کر دیا گیا۔ذبھ کئے گئے خاتون سمیت 4 افردشامل ہیں، دو افراد جاں  سے ہاتھ دھو بیٹھے بکہ دیگر دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ پی پی آئی کے مطابق تھانہ مکھنیال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر […]