اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سفیران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں کیونکہ ان کا چیپٹر بند ہوچکا ہے وہ ن لیگ خیبر پختونخواہ کے اقلیتی ونگ کے صدر سْریش کمار کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے، پی پی آئی کے مطابق انجینئر امیر مقام نے دعویٰ کیا کہ موجودہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔۔ وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی لیڈر شپ میں موجودہ وفاقی حکومت ملک میں معاشی استحکام لائی، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 11 فیصد تک گر گئی ہے، ڈالر کا ریٹ ایک جگہ پر مستحکم تھا۔