ملک بھر میں تارکین وطن کاعالمی دن منایا گیا،تقریبات منعقد

کراچی(پی پی آئی) دنیا بھر ک طرح پاکستان میں بھی تارکین وطن کاعالمی دن منایا گیا، اس مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں تاکہ بین الاقوامی نقل مکانی کے چیلنجز اور مشکلات کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔اس سال کے دن کا موضوع ہے ”تارکین وطن کی شراکت اور ان کے حقوق کا احترام”اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو بااختیار بنانے، سہولتیں فراہم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسپیشل کورٹ اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی ایکٹ 2024 منظور کیا ہے تاکہ بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تارکین وطن کا خیرمقدم کرنے والا میزبان رہا ہے جبکہ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں مقیم پاکستانیوں پر فخر ہے۔شہباز شریف نے تارکین وطن کے جائز حقوق کی وکالت کرنے، استحصال کے خاتمے اور ایک ایسا ماحول بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جہاں ہجرت ایک روشن مستقبل کے حصول کے لیے مواقع اور ترقی کی علامت بن جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک بھر میں شدید سردی، جھیلیں، آبشار جم گئے، حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی

Thu Dec 19 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) ملک میں سردی اپنے جوبن پر ہے بارش اور برفباری سے شہری ٹھٹھر گئے ہیں، جھیلیں اور آبشار جم گئے ہیں، جبکہ  دھند کے باعث موٹرویز  کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔ بلوچستان کے علاقوں قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ اور کان مہترزئی میں شدید سردی ہے، جہاں پارہ منفی سات ریکارڈ کیا گیا […]