کراچی میں نجی ہسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دیکرخاتون فرار

کراچی(پی پی آئی)کراچی کے ایک نجی ہسپتال کے واش روم میں خاتون بچے کو جنم دینے کے بعد اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئی۔ کراچی کے علاقے کھارادر میں واقع نجی ہسپتال کے واش روم سے نومولود ملا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک خاتون مبینہ طور پر ڈرپ لگوانے اہلخانہ کے ساتھ ہسپتال آئی تھی، باتھ روم گئی جہاں اس نے بچے کو جنم دیا اور بغیر اطلاع دیے فرار ہو گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عملے نے بچے کو واش روم سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بچے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  ہسپتال  انتظامیہ نے خاتون کی تلاش کے لیے کھارادر پولیس کو اطلاع دے دی  ہے اور اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی دیکھی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عمران کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، ان کا چیپٹر بند ہوچکا: امیر مقام

Sat Aug 31 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سفیران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں کیونکہ ان کا چیپٹر بند ہوچکا ہے وہ ن لیگ خیبر پختونخواہ کے اقلیتی ونگ کے صدر سْریش کمار کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے […]