ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہوا کے تیز دباو کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں دشواری،12 پروازیں منسوخ

کراچی(پی پی آئی)بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان اسنیٰ کے زیر ہوا کے تیز دباؤ کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی پہنچی غیر ملکی پرواز لینڈ نہ کر سکی، مسقط اتاری گئی۔ فلائٹ کیو آر 610 کراچی لینڈنگ کے لیے ایک گھنٹے چکر کاٹ کر واپس چلی گئی۔ عدیس ابابا سے کراچی پہنچنے والی پرواز 1 گھنٹے چکر کاٹنے کے بعد لینڈ کرسکی۔خراب موسم اور ہڑتال، کراچی ایئرپورٹ سے جانیوالی 12 پروازیں منسوخ ہوئی جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں ساڑھے 8 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ استنبول اور بحرین سے پہنچی پروازوں کی کراچی سے روانگی میں بھی تاخیر کا شکار ہے۔ پی پی آئی کے مطابق دوسری جانب کراچی پورٹ ٹرسٹ  ترجمان کے مطابق جہازوں کی نقل وحرکت، آپریشنز کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ تمام ڈیپارٹمنٹس، عملے کو الرٹ رہنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ بحری جہازوں کو مضبوطی سے باندھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔