کراچی(پی پی آئی)عالمی مارکیٹ کے برعکس پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ڈیلرز کے مطابق ایک ہزارروپے کے اضافے سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2لاکھ 62ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کے اضافے سے2لاکھ 25 ہزار51روپے ہوگئی۔ پی پی آئی کے مطابق مقامی مارکیٹ کے برعکس عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2503 ڈالر پر آگیا۔